احمد شامیل اردو نیوز

احمد شامیل اردو نیوز
AHMED SHAMEEL URDU NEWS. Powered by Blogger.

ٹیکنالوجی

3/ٹیکنالوجی/post-list

رینڈم پوسٹس

3/random/post-list

نمایاں پوسٹ

برطانوی پاکستانی فلم ساز کی دستاویزی فلمیں ناظرین کو اسلام کے مقدس ترین مقامات کی نایاب جھلکیاں پیش کرتی ہیں

  اسلام آباد: ایک مشہور برطانوی-پاکستانی فلم ساز، ابرار حسین، جنہوں نے مکہ کی عظیم الشان مسجد اور مسجد اقصیٰ پر دستاویزی فلمیں تیار کی ہیں، ...

Search This Blog

میرے بارے میں

My photo
Ahmed Shameel DRSM Library QAU Islamabad Incumbent Assumed office 1st January 2017 Prime Minister Imran Khan Preceded by Arif Alvi Member of the Computer Printing DRSM Library QAU Islamabad Incumbent Assumed office 1 January 2017 Preceded by Himself Succeeded by Imran Khan Constituency 45320 (Quaid-i-Azam University Islamabad) Succeeded by Himself Personal details Born 6 December 1997 (age 23) Jhelum, Pakistan, Pakistan Nationality Pakistani Political party Pakistan Tehreek-e-Insaf Children No Residence D-Type Colony Quais-i-Azam University, Islamabad, Pakistan Alma mater Allama Iqbal Open University Islamabad, Pakistan

About Me

پیروکار

Post Top Ad

LightBlog

مشہور تحاریر

Navigation

نئی عید پر پرانا تنازعہ،مفتی منیب اور فواد چوہدری آمنے سامنے

مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ جس شخص کو سائنس کا علم نہیں وہ سائنس کا امام بن رہے ہیں۔ ان کا کام صرف دین کا مذاق اڑانا ہے۔
ایک اور سال، ایک اور عید اور ایک بار پھر وہی پرانا چاند کی دید کا تنازعہ۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ چاند کے سائز کو دیکھ کر تاریخ کا تعین کرنا سائنس کی کون سی کتاب میں لکھاہے؟۔
انہوں نے کہا کہ جس شخص کو سائنس کا علم ہی نہیں وہ اپنے آپ کو سائنس کا امام بنا کر پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے وزیر سائنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فواد جی! یہ سائنس اور مذہب دونوں اعتبار سے پہلی کا چاند تھا۔ لوگوں کا کا کام صرف دین کا مذاق اڑانا ہے۔
فواد چوہدری
دوسری جانب پاکستان ميں ہر سال چاند کی رويت کا مسئلہ سر اُٹھاتا تو ہے، تاہم اس بار فواد چوہدری اپنا چاند چڑھانے ميں بہت دل جمعی سے مصروف ہيں۔ رويت ہلال کميٹی کے عيد الاضحیٰ يکم اگست کو ہونے کے اعلان کے بعد وزير سائنس نے گزشتہ روز بدھ 22 جولائی کو چاند کی تصوير تک ٹوئيٹ کر ڈالی تھی۔
صرف یہ ہی نہیں بلکہ تصویر کے ساتھ یہ سوال بھی داغا تھا کہ کيا یہ پہلی کا چاند ہے؟ کیا سورج غروب ہونے کے بعد اتنی دیر چاند سرِ آسماں رہتا ہے؟ عوام خود فیصلہ کرلیں۔
قبلہ ایاز
دونوں جانب سے لفظی جملوں کی گولہ باری کے بعد چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے معاملے کی نزاکت دیکھتے ہوئے انوکھی تجویز دی ہے کہ رویت ہلال کا تصور ملک سے باہر پورے خطے تک پھیلا دیا جائے، ایک دن عید یا رمضان کیلئے خطے کہیں بھی رویت پراعلان کیاجا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، بھارت اور دیگر ممالک کو ایک خطہ تصور کیا جاسکتا ہے۔
فواد چوہدری سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں چیئرمین نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرسے متعلق قبلہ ایاز نے کہا کہ فواد چوہدری کو چھیڑ چھاڑ کی عادت ہے وہ اِسے انجوائے کرتے ہیں۔ کئی علاقوں میں لوگ چاند کی جگہ کچھ اوردیکھ کر شہادت دے دیتے ہیں،علماء اور اسپیس ٹیکنالوجی کے درمیان رابطے کا اہتمام ہونا چاہییے۔
Share
Banner

Ahmed Shameel

Post A Comment:

0 comments: