گلوکار شہزاد رائے نے مداحوں کیلئے اپنے پرانے گانے ’’بھول جا ‘‘ کو نئے انداز سے گاتے ہوئے بھارتی گانے کے بول شامل کیے ہیں۔
ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے گانے کے درمیان کے بول لکھے ’’بیکار ہوتا ہے، جو پیارہوتا ہے، لیکن یہ سچ ہے یہ، ایک بار ہوتا ہے‘‘۔
انہوں نے ٹویٹ میں مداحوں کو بتایا’’ میں نے گانے کا اختتام تبدیل کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ سب یادوں میں کھو جائیں گے‘‘۔
ویڈیو کا دورانیہ ایک منٹ اور 40 سیکنڈز ہے جس میں شہزاد رائے نے بالی ووڈ فلم ’’ کل ہو نہ ہو ‘‘ کے ٹائٹل سونگ کے بول شامل کیے ہیں۔ گانا ’’بھول جا ‘‘ سال 2000 میں ریلیز ہوا تھا۔
ٹوئٹر پر شہزاد رائے کی اس منفرد کاوش کو بیحد پسند کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل ٹوئٹر پرشیئر کی جانے والی ویڈیومیں گلوکار نے نازیہ حسن کا گانا ’’ یادوں میں کھویا‘‘ گاتے ہوئے دلچسپ کیپشن دیا تھا۔
شہزاد رائے نے لکھا تھا ’’ خالی کمرے میں پیار محبت والے گانے کا مزا ہی کچھ اور ہے‘‘۔
Post A Comment:
0 comments: