اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کردی۔
نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلےجائیں گے۔ کورونا کے باوجود انٹر نیشنل کرکٹ سیریز کا انعقادکیا جائےگا۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی پاکستان ، آسٹریلیا ، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز شیڈول ہے۔ انٹرنیشنل ٹیموں کی آئسولیشن کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا وبا کی وجہ سے ایشیا کرکٹ کپ ملتوی کردیا گیا تھا۔
ایشین کرکٹ کونسل نے کہا تھا کہ کوروناوبا کی وجہ سےایشیاکرکٹ کپ ملتوی کرناپڑا۔ ایشیاکپ کو جون2021 میں منعقد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ایشین کرکٹ کونسل نے اعلامیہ میں کہا تھا کہ جون 2021 میں ہونے والے ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے بجائے سری لنکا کرے گا۔
ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرے گا۔ پی سی بی نےایشیاکپ کی میزبانی کےحقوق سری لنکا کو دیے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ 2020 کی میزبانی کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کو مشروط پیشکش کر دی تھی۔
ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس وبا کے باعث پی سی بی نے رواں برس سری لنکن بورڈ کو ایشیا کپ کی میزبانی دینے کی مشروط پیشکش کی تھی۔
ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ پی سی بی اس برس میزبانی کے تبادلے کیلئے رضا مند ہے، اس مرتبہ سری لنکا ایونٹ کی میزبانی کر سکتا ہے جبکہ پاکستان اگلے ایشیا کپ کی میزبانی کر سکتا ہے جوکہ 2022 میں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق ایونٹ کی میزبانی کا تبادلہ کرنے کی تجویز گزشتہ روز ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں سامنے آئی تھی۔
ذرائع کے مطابق کورونا کے باعث پاکستان اور یو اے ای میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانا ممکن نہیں تھا، اب خطےمیں سری لنکا میں سب سے کم کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
Post A Comment:
0 comments: