پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج 'بلیو مون' کا نظارہ کیا جارہا ہے۔
ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق یہ رواں ماہ کا دوسرا مکمل چاند ہے ، ایک ہی ماہ میں دوسرا مکمل چاند ہو تو اسے بلیو مون کہا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ اس ماہ کی پہلی تاریخ یعنی یکم اکتوبر کو بھی چاند مکمہ ہوا تھا۔
اس سے قبل 31 مارچ 2018 میں ایک ہی ماہ میں دو مکمل چاند ہوئے تھے۔
تاہم اس بار بلیو مون کی ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ آج بھوتوں کا تہوار یعنی 'ہیلووین' بھی ہے جو کہ بہت سے مغربی اور مشرقی ممالک میں 31 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔
اِس رات اندھیرا چھانے پر بچے اور بڑے خوفناک قسم کے ملبوسات پہن کر دوسروں کو ڈرانے کے لیے نکل کھڑے ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس سے قبل 65 سال پہلے یعنی 1955 میں ایسا ہوا تھاکہ ہیلووین اور بلیو مون ایک ہی روز ہوئے تھے۔
Post A Comment:
0 comments: