لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج نیب میں پیش ہوں گے ان کو اختیارات سے تجاوز کی شکایات پر طلب کیا گیا ہے۔
نیب کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شراب کا لائسنس جاری کیا۔
اطلاعات ہیں کہ عثمان بزدار سمیت دیگر افراد کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وزیراعلیٰ نے اپنا اثرو اسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے قریبی عزیز کو مالی فائدہ پہنچانے کیلئے نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس جاری کرایا تھا جو کہ خلاف قانون ہے۔
اطلاعات ہیں کہ عثمان بزدار سمیت دیگر افراد کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وزیراعلیٰ نے اپنا اثرو اسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے قریبی عزیز کو مالی فائدہ پہنچانے کیلئے نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس جاری کیا تھا جو کہ خلاف قانون ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اکیلے نیب میں پیش ہوں گے اور ان کے ساتھ کوئی وزیر یا مشیر نہیں ہو گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی پیشی سے قبل نیب آفس کے باہر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور غیر اہم افراد کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ نیب اگر دس بار بھی بلائے تو جاؤں گا اور ہر چیزدکھاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت پرشروع دن سے ہی تنقید کی جارہی ہیں۔ ہمارے خلاف منظم پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوا۔ نیب میں بھی پیش ہوں گا۔
Post A Comment:
0 comments: