پاکستان کی نامور اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے اوپر ہونے والے جنسی حملے کی کہانی بیان کردی۔
اداکارہ عائشہ عمر کا ایک مرتبہ پھر جنسی ہراسانی کا شکار ہونے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے 15 برس تک اس واقعے کے بارے میں کسی کو نہیں بتایا تھا۔
ہالی ووڈ اداکارہ اور ڈائریکٹر روز میکگوان سے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران عائشہ عمر نے جنسی ہراساں ہونے پر بات کی۔
ہالی ووڈ اداکارہ نے روز میکگوان، ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کی جانب سے ہراسانی کے 20 برس بعد 2017 میں اس کا انکشاف کیا تھا اور اس لائیو سیشن میں انہوں نے می ٹو مہم کے بعد کی جانے والی اپنی جدوجہد پر گفتگو کی۔
عائشہ عمر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے روز میکگوان نے انکشاف کیا کہ آخر کس طریقے سے انہوں نے اپنے ساتھ، جو کچھ ہوا، اس حوالے سے بات کرنے کی طاقت جمع کی تھی۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2017 میں جنسی ہراسانی کے خلاف دنیا بھر میں می ٹو مہم کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب ہولی وڈ کی نامور خواتین نے سامنے آکر پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن پر جنسی ہراساں کرنے اور ریپ کرنے کے الزامات لگائے تھے ۔
ہاروی وائنسٹن پر مجموعی طور پر 100 خواتین نے جنسی ہراسانی اور ریپ کے الزامات لگائے تھے۔
Post A Comment:
0 comments: