انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ آسٹریلیا میں ہونیوالا ایونٹ آئندہ سال اکتوبر نومبر میں ہوسکتا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں سال 18 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں آئی سی سی آئی سی سی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اب یہ ٹورنامنٹ آئندہ سال اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جاسکتا ہے، ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ آئندہ تین سالوں میں تین ٹی 20 ورلڈ کپ تواتر 2021ء، 2022ء اور 2023ء میں کھیلے جائیں گے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ء اکتوبر نومبر میں ہوگا، جس کا فائنل 13 نومبر کو کھیلا جائے گا، تاہم بین الاقوامی کرکٹ کے دو ایونٹس کے میزبانوں کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم آئی سی سی کا کہنا ہے کہ 2023ء اکتوبر نومبر میں ایونٹ بھارت میں کھیلا جائے گا۔
#AhmedShameelUrduNews #ASUrdu #ASUrduNews
Post A Comment:
0 comments: