اسلام آباد: پی ٹی اے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ بیگو کو بلاک کردیا ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک کو بھی آخری وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے یہ اقدام غیر اخلاقی اور فحش مواد دکھانے کی شکایات کے بعد اٹھایا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے ان اپیلی کیشنز کو غیر اخلاقی مواد دکھانے سے منع کیا گیا تھا۔
پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کے جوابات غیر تسلی بخش ہونے پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق دونوں کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے قوانین کے مطابق کام کریں۔
ہم نیوز کے مطابق ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے ککمپنیوں کو پاکستان کی اخلاقی اقدار کا خیال رکھنے کا کہا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر اخلاقی اور فحش مواد سے نوجوانوں پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
Post A Comment:
0 comments: