يورپی رہنماؤں کے درميان بالآخر 750 بلين يورو کے بحالی فنڈ پر اتفاق ہوگيا، امدادی پيکيج کا بڑا حصہ کرونا سے شديد متاثر ممالک کو بطور قرض يا گرانٹ ديا جائے گا۔ فرانسيسی صدر نے اس دن کو تاريخی قرار دے دیا۔
يورپی رہنماؤں کا ميراتھن اجلاس بالآخر نتیجہ خیز ثابت ہوا، 750 بلین يورو کے تاريخی امدادی پيکيج پر اتفاق ہوگیا، 90 گھنٹے مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پایا۔
کرونا کے معاشی اثرات سے نمٹنے کیلئے 27 ممالک کے بلاک کو بحالی فنڈ کا بڑا حصہ بطور قرض يا گرانٹ کے طور پر ديا جائے گا۔
فرانسيسی صدر نے کہا ہے کہ يہ ايک تاريخی دن ہے جبکہ جرمن چانسلر نے يورپی يونين کو خراج تحسين پيش کيا۔
عالمی وباء کے باعث دنيا کی تیسری بڑی معيشت جاپان کی برآمدات 10 سال کی نچلی سطح پر پہنچ گئی ہيں، کمزور امريکی قوت خريد کی وجہ سے سال کی پہلی ششماہی ميں جاپانی برآمدات ميں گزشتہ برس کے مقابلے ميں 26.2 فيصد کمی واقع ہوئی ہے۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے افريقی ملکوں ميں بڑے پيمانے پر وباء پھيلنے کا خدشہ ظاہر کيا ہے۔ ڈبليو ايچ او کے ہنگامی امور کے سربراہ مائيکل ريان کہتے ہيں کہ ہلاکتيں ہمارے خدشات سے زيادہ ہوسکتی ہيں، اس لئے ہميں بہت سنجيدگی سے اس پر توجہ دينے کی ضرورت ہے۔
Post A Comment:
0 comments: