گلوکار عاصم اظہر ’’تم تم ‘‘ کے بعد اپنا سولو گانا ’’ سوہنیا ‘‘ 23 جولائی کو ریلیز کریں گےجس کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
انسٹا گرام پرعاصم نے گانے کا ٹیزرشئیر کرتے ہوئے کیپشن میں شعر لکھا ’’ باقی ہے آرزو جب تلک ہیں یہ دم ، ہاری ہیں منزلیں جاری ہیں یہ قدم ‘‘۔
ٹوئٹرپر گانے کی ریلیز کا بتاتے ہوئے عاصم نےاپنی گزشتہ پوسٹ بھی ساتھ شیئرکرتے ہوئے لکھا ’’جیسا کہ میں بتا چکا ہوں، میں اپنے فن کے ذریعے بولنا پسند کرتا ہوں، تو یہ میرے نئے گانے ’’سوہنیا‘‘ کی پہلی جھلک ہے جو 23 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا ‘‘۔
عاصم نے امید ظاہرکی کہ ان کے فالوورزکو یہ نیا گانا پسند آئے گا۔
گزشتہ پوسٹ میں زندگی میں کی جانے والی جدوجہد اور کیریئر پر بات کرنے والے عاصم کے مطابق وہ 16 سال کی عمر سے محبت کررہے ہیں اور مداحوں کی محبت سے ہی اتنی کامیابیاں سمیٹ سکے ہیں۔ انہوں نے گانے ’’تم تم ‘‘ کی بیحد پزیرائی پر بھی مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا کہ گانا 5 ملین سے زائد ویوز کے ساتھ یو ٹیوب پر ٹرینڈنگ میں ہے۔ لیکن ساتھ ہی عاصم کا یہ بھی کہنا تھا کہ گانے کے حوالے سے میں مزاحیہ میمز کا بھی حصہ بنا رہا لیکن بعض اوقات سوشل میڈیاپر لوگ حدیں پار کردیتے ہیں۔
اس پوسٹ کا خاص حصہ ہانیہ عامر کے ساتھ تعلق سے متعلق وضاحت تھی۔
عاصم اظہراورہانیہ عامر کے درمیان بہت گہری دوستی اور ہم آہنگی کو دیکھتے ہوئے دونوں کے مداح پریقین تھے کہ بات شادی تک ضرور پہنچے گی لیکن حال ہی میں گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ لائیو انسٹاسیشن میں ہانیہ نے ایسے کسی بھی تعلق کی تردید کی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کااظہار کرتے ہوئے مختلف میمز بھی بنائیں۔
ہانیہ عامر کے حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے عاصم نے دونوں کے تعلق کو کوئی بھی نام دینے سے بالاتر قراردیا۔
گلوکار نے لکھاتھا ’’ یہ میرے لیے کسی بھی لیبل سے بڑھ کر ہے، تو آرام سے بیٹھو سارے، ہر جگہ محلے کی پھپھو نہیں بنتے۔ ہانیہ سب سے مہربان اور خوبصورت انسان ہے، میں ہمیشہ اس کا ساتھ دیتا رہوں گا کیونکہ ہانیہ نے ہی مجھے پیار بانٹنا سکھایا، ہمارا تعلق کسی بھی لیبل سے بڑھ کرہے‘‘۔
Post A Comment:
0 comments: