کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں 9 فوجی ہلاک ہوگئے۔ ہیلی کاپٹر میں 17 افراد سوار تھے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق کولمبیا کا ہیلی کاپٹر گوریلا تنظیم کے خلاف آپریشن میں مصروف تھا کہ حادث کا شکار ہوا۔ حادثے میں 2 فوجی لاپتا بھی ہوگئے ہیں جن کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی بلیک ہاک تھا۔
ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی تاہم فوج نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ فوجی حکام کا کہنا ہے ہیلی کاپٹر چوکو کے جنگلات کے علاقے سے فوجی اڈے کی جانب سفر کر رہا تھا کہ کالڈاس میں حادثہ پیش آیا۔
واضح رہے کہ 2 ماہ قبل کینیڈین فضائیہ کا جنگی طیارہ برٹش کولمبیا میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس میں سے ایک خاتون پائلٹ ہلاک ہو گئی تھی۔
Post A Comment:
0 comments: