امریکی بحریہ کا تربیتی طیارہ ریاست الاباما کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق طیارے میں سوار دونوں پائلٹس ہلاک ہو گئے۔
امریکی حکام کا بتانا ہے کہ تربیتی طیارہ کاؤنٹی روڈ 55 کے قریب فولی ایریا میں گر کر تباہ ہوا۔
امریکا کی نیول ائیرفورس نے بھی طیارے کے حادثے میں دونوں پائلٹس کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے تاہم ہلاک ہونے والے پائلٹس کے نام جاری نہیں کیے گئے ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
Post A Comment:
0 comments: