عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 6 لاکھ 19 ہزار 467 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 50 لاکھ 93 ہزار 712 افراد متاثر ہوئے جب کہ 89 لاکھ 6 ہزار 690 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 953 تک پہنچ چکی ہے۔
برازیل میں 21 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 81 ہزار 597 اموات ہوئی ہیں۔
بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 94 ہزارسے زائد ہے اور 28 ہزار 770 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
روس میں کورونا سے 7 لاکھ 83 ہزار 328 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 580 ہو گئی ہے۔
جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار تین سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 811 ہزار 798 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 579 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہے۔
میکسیکو میں تین لاکھ 56 ہزار 255 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 40 ہزار 400 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 34 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 8 ہزار 677 جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 424 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 13 ہزار سے زائد ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 422 ہو گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔
ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 78 ہزار 827 ہوگئی ہے اور 14 ہزار 634 متاثر ہیں۔





Post A Comment:
0 comments: