دبئی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2020 بھارت کے بجائے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مشہور کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے کہا ہے کہ اس ضمن میں باقاعدہ اعلان بورڈ کے اگلے اجلاس میں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کے انعقاد کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جبکہ بی سی سی آئی نے بھارتی حکومت سے بھی ٹورنامنٹ کے یو اے ای میں انعقاد کے حوالے درخواست جمع کرا دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شارجہ، دبئی اور ابو ظہبی میں آئی پی ایل کے میچز کھیلے جائیں گے جبکہ تماشائیوں کو گراؤنڈ میں اجازت دینے کا فیصلہ یو اے ای کی حکومت کرے گی۔
خیال رہے کہ بی سی سی آئی نے رواں برس اپریل میں کورونا وائرس کے باعث دیگر کھیلوں کے مقابلے ملتوی ہونے کے بعد آئی پی ایل کو بھی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Post A Comment:
0 comments: