وقاریونس نے عامر کی ٹیم میں شمولیت کی حمایت کردی
پاکستان کرکٹ ٹيم کے بولنگ کوچ وقار يونس کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو اسکواڈ ميں شامل کرنے کا فيصلہ اچھا ہے، دورۂ آسٹريليا سے قبل عامر کی ٹيسٹ کرکٹ سے ريٹائرمنٹ کا وقت درست نہيں تھا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی شمولیت سے ٹیم مضبوط ہوگی۔ پی سی بی کی جانب سے ٹویٹر پر جاری ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ حارث رؤف کا کرونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آنا بدقسمتی ہے۔
قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے اسے اچھا اقدام قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عامر کا دورۂ آسٹریلیا سے قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا وقت درست نہیں تھا، کسی کیلئے دروازے بند نہیں کرسکتے۔
کرونا وائرس کی وباء کے باعث گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی سے بولرز کو بڑا مسئلہ نہیں ہوگا۔





Post A Comment:
0 comments: