دو روز کے دوران پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 3850 روپے اور عالمی مارکیٹ میں 19 ڈالر بڑھ گئی۔ پاکستان میں سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان میں یکم جولائی سے سونے کے فی تولہ نرخ 8 ہزار 300 روپے بڑھ چکے ہیں، جس کے بعد ملکی مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو دبئی کے مقابلے میں 3 ہزار روپے سستا ہے۔
آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ 2250 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 1929 روپے بڑھ کر 97 ہزار 308 روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز (پیر کو) فی تولہ سونا 1600 روپے جبکہ فی اونس 7 ڈالر مہنگا ہوگیا تھا۔
کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں دو روز کے دوران سونے کے فی اونس نرخ 19 ڈٓالر (پیر کو 7 اور منگل کو 12 ڈالر) مہنگا ہو کر 1825 ڈالر کا ہوگئے۔
صراف ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 20 روپے اضافے سے 1120 روپے جبکہ دس گرام 17.15روپے بڑھ کر 960.22 روپے ہوگئی، فی اونس چاندی 20.44 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔
Post A Comment:
0 comments: