عاطف اسلم کا بیٹا بھی والد کے نقشِ قدم پر،ویڈیو وائرل
گلوکار عاطف اسلم کی اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ گٹار بجاتے کی ویڈیو جاری کردی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
گلوکار عاطف اسلم نے 2004ء میں ریلیز ہونے والی ان کی البم’ جل پری‘ کے 16سال مکمل ہونے کی خوشی میں یوٹیوب پر لائیو سیشن کیا جس میں انہوں نے پہلی بار اپنے چھوٹے بیٹے کو بھی مداحوں کے ساتھ ملوایا۔
ویڈیو میں وہ اپنے چھوٹے بیٹے کو گود میں بٹھائے ہوئے ہیں، پہلے عاطف اسلم گٹار بجاتے ہیں اور پھر جب وہ رک جاتے ہیں تو اٴْن کا بیٹا بھی اپنے والد کی طرح گٹار بجانے لگتا ہے۔
عاطف اسلم کی یہ ویڈیو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ عاطف اسلم 2013 میں سارہ بھروانہ کے ساتھ شادی کی اور جس میں سے ان کے دو بیٹے ہیں۔
عاطف اسلم کے پہلے بیٹے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جبکہ اٴْن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ سال ہوئی تھی۔





Post A Comment:
0 comments: