لیاری گینگ وار پر ویب سریز بنانے کی تیاری
ہدایت کار نے نبیل قریشی اپنی اگلی نئی ویب سیریز’لیاری گینگ وار‘پر بنا نے کا عندیہ دے دیا۔
نبیل قریشی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ویب سیریز کی تیاری بہت جلد شروع ہوگی اور اس نئے پراجیکٹ کو نبیل قریشی اور فیزا علی میرزا مشترکہ طور پر ہدایت کریں گے جو اب تک اس منصوبے کے پروڈیوسر / مصنف کی حیثیت سے شامل ہیں۔
مزید یہ کہ وہ پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کریں گی اور اس پروجیکٹ کو فلم والا پروڈکشن بینر کے تحت تیار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس ویب سریز کو’ او ٹی ٹی‘ پلیٹ فارم پرریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
فیزا علی کا کہنا ہے کہ اس ویب سریز کو علی عباس اور باسط نقوی نے تحریر کیا ہے جبکہ ہم موسم سرما میں اس ویب سریز کی شوٹنگ کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ موسم اچھا ہوگا اور اس وقت کام کرنا آسان ہوگا۔
انہوں نے مزید تفصیلات شیئر نہیں کی لیکن کہا کہ یہ ویب سیریز واقعتا پاکستان کی پہلی بڑی ویب سیریز ہوگی جس کو پاکستانی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔
نبیل قریشی ان دنوں ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی اداکاری میں بننے والی اپنی نئی فلم قائداعظم زندہ باد کی ریلیز کی تیاری کررہے ہیں۔ یہ فلم عید الاضحٰی کے موقع پر سینما گھروں میں نمائش کے لئے طے کی گئی تھی لیکن کوویڈ 19 کی صورتحال کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے۔





Post A Comment:
0 comments: