مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ چکی ہیں۔
مریم نواز کے ہمراہ مریم اورنگزیب بھی جلسے میں شرکت کے لیے کراچی پہنچی ہیں جب کہ شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک بھی اسلام آباد سے کراچی پہنچ چکے ہیں۔
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پیپلز پارٹی نے مریم نواز کو لے جانے کے لیے بلٹ پروف گاڑی ائیر پورٹ بھیجی۔
مریم نواز ایئرپورٹ سے ریلی کی صورت میں پہلے مزار قائد پر جا کر حاضری دیں گی اور پھر نجی ہوٹل میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے بعد جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز جس گاڑی میں سوار ہیں وہ صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ہے۔ مریم نواز کی گاڑی سابق گورنر سندھ محمد ذبیر ڈرائیو کر رہے ہیں۔
Post A Comment:
0 comments: