احمد شامیل اردو نیوز

احمد شامیل اردو نیوز
AHMED SHAMEEL URDU NEWS. Powered by Blogger.

ٹیکنالوجی

3/ٹیکنالوجی/post-list

رینڈم پوسٹس

3/random/post-list

نمایاں پوسٹ

برطانوی پاکستانی فلم ساز کی دستاویزی فلمیں ناظرین کو اسلام کے مقدس ترین مقامات کی نایاب جھلکیاں پیش کرتی ہیں

  اسلام آباد: ایک مشہور برطانوی-پاکستانی فلم ساز، ابرار حسین، جنہوں نے مکہ کی عظیم الشان مسجد اور مسجد اقصیٰ پر دستاویزی فلمیں تیار کی ہیں، ...

Search This Blog

میرے بارے میں

My photo
Ahmed Shameel DRSM Library QAU Islamabad Incumbent Assumed office 1st January 2017 Prime Minister Imran Khan Preceded by Arif Alvi Member of the Computer Printing DRSM Library QAU Islamabad Incumbent Assumed office 1 January 2017 Preceded by Himself Succeeded by Imran Khan Constituency 45320 (Quaid-i-Azam University Islamabad) Succeeded by Himself Personal details Born 6 December 1997 (age 23) Jhelum, Pakistan, Pakistan Nationality Pakistani Political party Pakistan Tehreek-e-Insaf Children No Residence D-Type Colony Quais-i-Azam University, Islamabad, Pakistan Alma mater Allama Iqbal Open University Islamabad, Pakistan

About Me

My photo
Ahmed Shameel DRSM Library QAU Islamabad Incumbent Assumed office 1st January 2017 Prime Minister Imran Khan Preceded by Arif Alvi Member of the Computer Printing DRSM Library QAU Islamabad Incumbent Assumed office 1 January 2017 Preceded by Himself Succeeded by Imran Khan Constituency 45320 (Quaid-i-Azam University Islamabad) Succeeded by Himself Personal details Born 6 December 1997 (age 23) Jhelum, Pakistan, Pakistan Nationality Pakistani Political party Pakistan Tehreek-e-Insaf Children No Residence D-Type Colony Quais-i-Azam University, Islamabad, Pakistan Alma mater Allama Iqbal Open University Islamabad, Pakistan

پیروکار

Post Top Ad

LightBlog

مشہور تحاریر

Navigation

بلاول کا آئی لینڈ آرڈیننس واپس لینے کیلئے وفاق کو بدھ تک کا الٹی میٹم

 

عمران خان نے کراچی کو صرف دھوکا دیا ہے، ایک ہزار ارب کے پیکج کا سنا تھا اس میں سے ایک روپیہ نہیں ملا، بلاول بھٹو زرداری،فوٹو: اسکرین شاٹ،جیو نیوز

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  وفاقی حکومت کو جزائر سے متعلق  'پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2020' واپس لینے کے لیے  بدھ تک کا الٹی میٹم دے دیا۔

کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، میں خبردار کرتا ہوں کہ بدھ تک جزائر کا آرڈیننس واپس نہیں لیا تو سندھ اسمبلی اور سینیٹ میں قرارداد لاکر اسے مسترد کردیں گے، یہ جزائر یہاں کے ماہی گیروں  کے ہیں ان پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

 بلاول کا کہنا تھاکہ عمران خان نے کراچی کو صرف دھوکا دیا ہے، ایک ہزار ارب کے پیکج کا سنا تھا اس میں سے ایک روپیہ نہیں ملا، منی پاکستان کے لیے کچھ نہیں دیا الٹا یہاں کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ یہ کشمیر کا سفیر بننے کا دعویٰ کرتے تھے لیکن یہ کلبھوشن کے وکیل بن گئے، انہوں نے کشمیر کا سودا کرلیا ہے، مودی کی بربریت پر ہمارا مؤقف کمزور ہوگیا ہے اور دوست ممالک سے ہمارے تعلقات خطرے میں پڑ گئے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ اس نالائق اور نااہل وزیراعظم کو جانا ہوگا، اس وزیراعظم کی بنیاد ہی نہیں ہے، کیا یہ سمجھتے ہیں ہم دھمکیوں سے ڈر جائیں گے، اگر ہمیں جیلوں میں ڈالا جائےگا تو ہماری حق کی صدائیں جیلوں کی دیواریں ہلا دیں گی، ہم نے اس ملک کی جمہوریت کا دفاع اپنے خون سے کیا ہے،  بےنظیر بھٹو نے میثاق جمہوریت کی بنیاد رکھی اور اس کے لیے جان بھی دی، ہم نے جمہوریت بحال کرائی اور 73 کے آئین کو بحال کرایا، آج بھی ان ہی لوگوں سے مقابلہ ہے، ہمیں یہ لڑائی پارلیمنٹ، سڑکوں اور ہر جگہ لڑنی ہے۔

بلاول کاکہنا تھا کہ بھوکے بچے کے رونے پر کیسے پابندی لگاؤ گے؟ عوام کی طاقت کے سامنے زور اور جبر والے نہیں ٹھہر سکتے، ہم بھی عوام کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، ہمیں نیب کی دھمکی، قید کی دھمکی؟ ہم دھماکوں سے نہیں ڈرے تو کیا اس سلیکٹڈ سے ڈر جائیں گے؟

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ صرف پی ڈی ایم کی نہیں، مزدوروں، کسانوں، لیڈی ہیلتھ ورکرز، سرکاری ملازمین اور ملک کے ہر طبقے کی ہے، وزیراعظم کو جانا پڑےگا، یہ تحریک بھوک، ناانصافی اور ظلم کے خلاف ہے۔ 

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں حقیقی جمہوریت چاہیے، ہمیں حقیقی جمہوریت دو، ہمیں ایسی جمہوریت چاہیے جہاں حکومت عوام کی مرضی سے بنتی ہیں، ہمیں وہ جمہوریت چاہیے جہاں حکومت عوام کی مرضی سے بنتی ہیں، آج پوری قیادت ایک پیج پر ہے، ان سلیکٹڈکو ہمارے پیج پر آنا پڑے گا۔

Share
Banner

Ahmed Shameel

Post A Comment:

0 comments: