احمد شامیل اردو نیوز

احمد شامیل اردو نیوز
AHMED SHAMEEL URDU NEWS. Powered by Blogger.

ٹیکنالوجی

3/ٹیکنالوجی/post-list

رینڈم پوسٹس

3/random/post-list

نمایاں پوسٹ

برطانوی پاکستانی فلم ساز کی دستاویزی فلمیں ناظرین کو اسلام کے مقدس ترین مقامات کی نایاب جھلکیاں پیش کرتی ہیں

  اسلام آباد: ایک مشہور برطانوی-پاکستانی فلم ساز، ابرار حسین، جنہوں نے مکہ کی عظیم الشان مسجد اور مسجد اقصیٰ پر دستاویزی فلمیں تیار کی ہیں، ...

Search This Blog

میرے بارے میں

My photo
Ahmed Shameel DRSM Library QAU Islamabad Incumbent Assumed office 1st January 2017 Prime Minister Imran Khan Preceded by Arif Alvi Member of the Computer Printing DRSM Library QAU Islamabad Incumbent Assumed office 1 January 2017 Preceded by Himself Succeeded by Imran Khan Constituency 45320 (Quaid-i-Azam University Islamabad) Succeeded by Himself Personal details Born 6 December 1997 (age 23) Jhelum, Pakistan, Pakistan Nationality Pakistani Political party Pakistan Tehreek-e-Insaf Children No Residence D-Type Colony Quais-i-Azam University, Islamabad, Pakistan Alma mater Allama Iqbal Open University Islamabad, Pakistan

About Me

پیروکار

Post Top Ad

LightBlog

مشہور تحاریر

Navigation

پی آئی اے میں گولڈن ہینڈشیک اسکیم لارہے ہیں، ارشدملک

سپریم کورٹ میں پائلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں قومی ایئر لائن کے سی ای او ارشد ملک نے بتایا کہ پی آئی اے سے 50 فيصد عملے کو نکاليں گے، گولڈن ہینڈ شیک اسکیم لارہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے پائلٹس کے جعلی لائسنس جاری کرنے میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا، پی آئی اے کو روز ویلٹ ہوٹل سمیت تمام اثاثے فروخت کرنے سے بھی روک دیا، نئی بھرتیاں بھی نہیں ہو سکیں گی۔
پائلٹس کے جعلی لائسنسز پر دستخط کرنے والے جیل جائیں گے، سپریم کورٹ نے اسکینڈل میں ملوث سول ایوی ایشن حکام کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت عظمیٰ نے متعلقہ ادارے کو 2 ہفتے میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سخت سرزنش کی ہے۔
سپریم کورٹ نے سول ایوی ایشن حکام کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ کہا ڈی جی صاحب آپ نے چٹھی بازی کے علاوہ کچھ نہیں کیا، آپ عہدے کے اہل نہیں، دنیا بھر میں پاکستان کا جعلی لائسنس اسکینڈل مشہور ہوا، جس سے ہم بدنامی میں زمین کی تہہ تک پہنچ گئے ہیں۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دنیا کا کرپٹ ترین ملک کہا جاتا ہے، ملک میں تمام برائیاں ایئرپورٹس کے ذریعے ہی آتی ہیں۔
سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ 2010ء سے 2018ء تک آڈٹ میں 262 پائلٹس جعلی لائسنس نکلے جن کیخلاف کارروائی جاری ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کراچی حادثے کے پائلٹ کا لائسنس 1990ء میں جاری ہوا تھا، 2010 سے پہلے جاری لائسنسوں کا کیا کریں گے؟۔
ایم ڈی پی آئی اے نے بتایا کہ ادارے کے 50 فیصد عملے کو گولڈن شیک ہینڈ کے ذریعے فارغ کردیا جائے گا۔ عدالت نے بھی دو ٹوک کہہ دیا کہ پی آئی اے میں مزید بھرتیاں کرنے دیں گے نہ ہی روز ویلٹ ہوٹل سمیت کوئی اثاثہ اجازت کے بغیر فروخت کیا جاسکے گا۔
سپریم کورٹ نے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کو کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے دو ہفتے میں جواب مانگ لیا۔
#AhmedShameel #AhmedShameelUrduNews #AhmedShameelNews
Share
Banner

Ahmed Shameel

Post A Comment:

0 comments: