انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کے 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔
16 رکنی اسکواڈ میں کپتان اظہر علی ،بابر اعظم ، اسد شفیق،عابد علی، امام الحق، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، شاداب خان،نسیم شاہ ،شاہین شاہ آفریدی ، شان مسعود، اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
فاسٹ بولر سہیل خان کی 4 سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ فواد عالم اور سرفراز احمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل بروز بدھ سے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کی بھر پور تیاری کی ہے اور پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم مکمل تیار ہے۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کوچنگ اسٹاف میں بڑے نام ہیں، اس وقت بیٹسمین اور بولرز بھی بھر پور فارم میں ہیں،پہلے ٹیسٹ میں اوپننگ عابد علی اور شان مسعود کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں اظہر علی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر جو اسٹینڈ قوم اور حکومت کا ہے ہم اس کے ساتھ ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچز میں اپنی کارکردگی سے زیادہ مطمئن نہیں،کوشش کررہا ہوں کہ پرفارمنس میں تسلسل آئے ، کوشش کروں گا کا کہ پہلے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکور کروں۔
Post A Comment:
0 comments: